Urdu Sad Poetry: BeautiFul PoeTry
Showing posts with label BeautiFul PoeTry. Show all posts
Showing posts with label BeautiFul PoeTry. Show all posts

Tuesday, April 20, 2021

کKia Hen Hum Sab?

April 20, 2021 0
  کKia Hen Hum Sab?

 کیا ھیں ہم سب۔۔ ؟

















خوشی کا بوجھ اٹھائے 

دکھ کی چھاؤں میں

 سانس لینے والے مسافر۔۔!!!!


جب زندگی کی مسافت میں جدائی کے تھپیڑوں کی زد میں آتے ھیں تو کرب کے پیڑ تلے بیٹھ کر خوشی کے لمحات کو سوچتے ہوئے وقت گزارنا چاہتے ھیں...

 اور جہاں کہیں خوشی کا کوئی لمحہ میسر ہو جائے تو کسی کی جدائی کے غم میں مزید ڈوب جاتے ھیں ۔۔۔!! 


جدائی کسی بھی رشتے کی ہو خوشی کے وقت موجود لوگوں سے زیادہ غائب لوگ ہی حواس پر طاری رہتے ھیں ۔


ہم حال میں تو کبھی رہتے ہی نہیں ھیں ، کبھی ماضی کے قیدی ھیں تو کبھی مستقبل کے اندیشوں کے غلام ھیں ۔ 


ہم سب "جوکر" کی طرح جیتے  ھیں ۔۔ اندر کی تمام شکستوں کو سمیٹ کر چہرے پر مکمل مسکراہٹ سجانے والے مصنوئی "جوکر....!!! ''

Saturday, April 10, 2021

Mein vo Lafz Hon|

April 10, 2021 0
Mein vo Lafz Hon|

 "میں وہ لفظ ہوں"


میں وہ لفظ ہوں

جسے وہ روز لکھتا ہے

پھر سے مٹانے کے لیے

میں وہ خیال ہوں



جسے وہ سوچتا ہے ہر بار

پھر سے بھلانے کے لیے

میں اس کی بے چین راتوں کا خواب ہوں 

یا پھر رتجگوں کا عذاب ہوں

ایک بےرنگ کتاب ہوں 

یا الجھا کوئی حساب ہوں

میں وہ لہجہ ہوں 

جو سکون نہیں دیتا اسے

ایسا ایک حوالہ ہوں

جو معتبر نہیں کرتا اسے

تپتی ہوا کا جھونکا ہوں

یا گنوایا ہوا کوئی موقع ہوں

میرے خیال سے اب وہ بےخبر ہو جاۓ تو اچھا ہے

میری یاد ہے اک رات جس کی اب سحر ہو جاۓ تو اچھا ہے