کKia Hen Hum Sab? - Urdu Sad Poetry

Tuesday, April 20, 2021

کKia Hen Hum Sab?

 کیا ھیں ہم سب۔۔ ؟

















خوشی کا بوجھ اٹھائے 

دکھ کی چھاؤں میں

 سانس لینے والے مسافر۔۔!!!!


جب زندگی کی مسافت میں جدائی کے تھپیڑوں کی زد میں آتے ھیں تو کرب کے پیڑ تلے بیٹھ کر خوشی کے لمحات کو سوچتے ہوئے وقت گزارنا چاہتے ھیں...

 اور جہاں کہیں خوشی کا کوئی لمحہ میسر ہو جائے تو کسی کی جدائی کے غم میں مزید ڈوب جاتے ھیں ۔۔۔!! 


جدائی کسی بھی رشتے کی ہو خوشی کے وقت موجود لوگوں سے زیادہ غائب لوگ ہی حواس پر طاری رہتے ھیں ۔


ہم حال میں تو کبھی رہتے ہی نہیں ھیں ، کبھی ماضی کے قیدی ھیں تو کبھی مستقبل کے اندیشوں کے غلام ھیں ۔ 


ہم سب "جوکر" کی طرح جیتے  ھیں ۔۔ اندر کی تمام شکستوں کو سمیٹ کر چہرے پر مکمل مسکراہٹ سجانے والے مصنوئی "جوکر....!!! ''

No comments:

Post a Comment